اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کر لی جبکہ 9 مئی کے بعد درج ہونے والے کسی بھی نئے مقدمے میں 17 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد ہائی کورٹ کے کمرہ نمبر 2 میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے سماعت کا آغاز کیا جس میں بعد ازاں جمعہ کا وقفہ کر دیا گیا ۔اسی اثنا ء میں کمرہ عدالت میں موجود ایک وکیل نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے جس پر جسٹس میاں گل حسن نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے کیسے سماعت کر سکتے ہیں، عدالت کی تکریم بہت ضروری ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ نعرے لگانے والے وکیل کا تعلق ہم سے نہیں ہے تاہم سماعت کرنے والا بینچ اٹھ کر چلا گیا اور نماز جمعہ کا وقفہ کیا گیا بعد ازاں، عدالت میں وقفے کے بعد سماعت کا آغاز ہوگیا،عمران خان قانونی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود رہی، ضمانت کی درخواستوں پر خواجہ حارث نے دلائل دینے شروع کیے۔خواجہ حارث نے مؤقف اپنایا کہ 9 مئی کو درخواست دائر کررہے تھے کہ عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو گرفتاری کے بعد انکوائری رپورٹ دکھائی گئی۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میڈیا سے پتا چلا کہ انکوائری تفتیش میں تبدیل کر دی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں آپ کو سوال نامہ دیا گیا؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ سوال نامہ نہیں صرف نوٹس جاری کیا گیا، عمران خان کو انکوائری کے دوران 2 مارچ کو کال اپ نوٹس بھیجا گیا۔خواجہ حارث نے دلائل دئیے کہ نیب انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کا پابند ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ عمران خان کو انکوائری انوسٹی گیشن میں تبدیل کرکے فوری گرفتار کر لیا جائے گا۔جسٹس حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ کیا عمران خان اس نوٹس پر نیب کے سامنے پیش ہوئے؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ نہیں، عمران خان پیش نہیں ہوئے بلکہ جواب جمع کروایا۔عمران خان کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ نیب اس وقت جانبدار ادارہ بن چکا ہے
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...