لاہور ( این این آئی) گرانٹ بریڈبرن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گرانٹ بریڈبرن کو 2سال کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔گرانٹ بریڈبرن نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کنسلٹنٹ کے طور پر ذمے داری نبھائی تھی اور یہ سیریز پاکستان نے چار ایک سے جیتی تھی۔گرانٹ بریڈبرن اس سے قبل 2018سے 2020ء تک پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات انجام دی تھیں۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بریڈبرن اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ بھی رہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک کے ساتھ بھی 2سالہ معاہدہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق اینڈریو پٹک نے بھی ذمے داریاں نبھانے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کی تلاش اور تقرری کے حوالے سے طریقہ کار جاری ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بریڈبرن کو ہیڈ کوچ مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں چونکہ وہ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہ چکے ہیں لہذا وہ ہمارے کلچر کو بخوبی سمجھتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کہا کہ پاکستان جیسی باصلاحیت اور مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، وہ اور مکی آرتھر بہت زیادہ پرجوش ہیں کہ اپنے کھلاڑیوں کی مدد کریں۔گرانٹ بریڈبرن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت اہم رہی جس سے ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے رول کلچر اور جیت کے برانڈ کو سمجھنے میں مدد ملی۔ہم نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے توقعات کا معیار بلند کیا اور ہم اپنے کھلاڑیوں کو اسی طرح چیلنج دیتے رہیں گے، یہ عمل شروع ہو چکا ہے اور ہمارے کھلاڑی ان چیلنجز کے لیے تیار ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...