چگواراماس( این این آئی) سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیرن سیمی وائٹ بال کرکٹ فارمیٹ (ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ) ٹیم کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے جبکہ آندرے کولے کو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔سابق کپتان 39 سالہ ڈیرن سیمی 2 مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جتوا چکے ہیں۔سابق آل رائونڈر ڈیرن سیمی نے 38 ٹیسٹ، 126 ون ڈے انٹرنیشنل اور 68 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں، وہ 2021ء میں ریٹائر ہونے کے بعد کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل )اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں کوچنگ کر چکے ہیں۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ ذمے داری میرے لیے ایک چیلنج ہوگی لیکن میں اس کے لیے تیار اور پرجوش ہوں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...