اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا ایک گروہ وہ عدل نہیں کررہے، سیاست کررہا ہے ، عدلیہ کی روایات اور آئین میں درج ان کی حدود کی خلاف ورزی ہو رہی ہے،عدلیہ میں حالیہ تمام پیشرفت کا مقصد ستمبر میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس بننے سے روکنا ہے،وقت آ گیا ہے پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرے،چیف جسٹس کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے۔ پیر کو وزیر دفاع خواجہ احمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے، وہ عدل نہیں کررہے، سیاست کررہے ہیں، ان کے فیصلوں کی بنیاد سیاسی حمایت پر رکھی گئی ہے، عدلیہ کی روایات اور آئین میں درج ان کی حدود کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ صاف ظاہر ہے کہ چار تین کا ایک فیصلہ آیا ہوا ہے اور اس فیصلے کی خلاف ورزی اور اسے نظرانداز کیا، میں اسے اقلیتی فیصلہ بھی نہیں کہوں گا، اس کی کوئی آئینی وقعت نہیں ہے لیکن فرد واحد اس فیصلے کو تھوپ کررہا ہے، مسلط کررہا ہے اور اس کے ذریعے عمران خان کو ریلیف اور ایک فتنے کو ہوا دے رہا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرے اور آئین و قانون ہمیں جو اختیارات دیتا ہے ان کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسی عدلیہ نے ایک شخص کے مفادات کے تحفظ کے لیے آئین کے آرٹیکل 63ـاے کو ری رائٹ کیا ہے اور اس کے بعد پنجاب میں منتخب حکومت کو اسی بینچ نے گھر بھیج دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے عدالت نے کہا کہ پارٹی سربراہ کی ہدایت کے خلاف ڈالا گیا ووٹ گنا نہیں جائے اور حمزہ شہباز کے حق میں دیے گئے ووٹ کو گنتی سے نکال دیا اور 15 دن بعد پرویز الٰہی کے حق میں 10 ووٹ گن لیے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے سیاستدانوں اور اس پارلیمنٹ کے اختلافات رہے ہیں، فوجی حکمرانی سے اختلافات رہے ہیں تاہم آج جب فوج آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کررہی ہے تو ہماری تاریخ کے وہ روشن باب جن پر ہمیں فخر ہے، ان یادگاروں کو مسمار کردیا۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس کے غلط طرز عمل کے ثبوت کے ساتھ آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے تاکہ ایک مثال قائم ہو۔انہوںنے کہاکہ میرے پاس گواہی ہے کہ رانا ثناء اللہ کا ایک پڑوسی لیفٹیننٹ کرنل ہے، اس کے کہنے پر یہ فیصلے کرتے ہیں، میں وہ فیصلے بھی بتا سکتا ہوں جو اس کے کہنے پر کیے گئے، جس بینچ کو پیغام بھجوایا گیا اس بینچ کے ایک جج نے مجھے بتایا کہ ہمیں اپروچ کیا گیا ہے، یہ کیا عدلیہ ہے؟۔انہوںنے کہاکہ مجھے وزیر قانون نے بتایا ہے کہ اس ایوان کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو چیف جسٹس کے طرز عمل کا جائزہ لے اور غلط طرز عمل کے ثبوت کے ساتھ آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے تاکہ ایک مثال قائم ہو کہ پاکستان کے آئین، سالمیت اور تحفظ کے ساتھ کھلواڑ نہ کیا جا سکے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ میں حالیہ تمام پیشرفت کا مقصد ستمبر میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس بننے سے روکنا ہے
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...