سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہاہے کہ بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو طول دینے کیلئے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے دنیا میں محکوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منائے جانے کے موقع پر سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت اپنے زیر قبضہ جموں کشمیر میں اسلامی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اسرائیلی طرز کی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم وجبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل اپنے اپنے مقبوضہ علاقوں جموںو کشمیر اور فلسطین پر اپنے غیر قانونی تسلط کو مستحکم کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تیزی سے تعاون کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوںاورفلسطینیوںکے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کو ہر فورم پر اٹھایا جانا چاہیے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...