لاہور( این این آئی) وزیرا علیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مفاد پرست پی ڈی ایم کے بیروزگار سیاستدان ہوس اقتدار میں اندھے ہوچکے اسی لئے عوام کی زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈالنے سے باز نہیں آرہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ایک طرف کورونا کے جان لیوا وار تو دوسری طرف پی ڈی ایم باربار کورونا کے پھیلا ئوکیلئے دوستانہ ماحول فراہم کررہی ہے، خود پیپلز پارٹی سندھ کے کئی اضلاع کورونا کے پیش نظر بند کر چکی ہے ، سندھ کی مارکیٹس 6بجے بند کرائی جارہی ہیںلیکن منافقت کی انتہا کہ پنجاب میں پی ڈی ایم جلسوں کیلئے سندھ سے بسیں بھر کرلوگ لائے جارہے ہیں۔ پی ڈی ایم کا بیروزگار ٹولہ اپنی سیاسی بیروزگاری کا بدلہ پنجاب کے عوام سے لے رہا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...