اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔چیف جسٹس نے کہا کہ بتا دیں کہ عمران خان کو مزید کیسز میں کس دن آنا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔عدالت نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن رانجھا کی مدعیت میں درج اقدامِ قتل کے مقدمے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی۔دونوں مقدمات میں 8 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی ۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...