اسلام آباد (این این آئی)انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ کسی بھی سوشل میڈیا کا بلیک آٹ یا انٹرنیٹ کی بندش مسائل کا حل نہیں۔وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے اربوں کا نقصان ہوا، منسٹری آف آئی ٹی کسی بھی پابندی کے خلاف ہے جس سے ترقی رکتی ہو، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہوا۔سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن آزاد ادارے کے طور پر کام کرتا ہے، وی پی این مسئلے کا حل نہیں، ہمیں براڈ مائنڈ ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ بند کیا جا سکتا ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو اربوں کا نقصان ہوا، انٹرنیٹ کی بندش کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی، وکی پیڈیا ڈیڑھ ماہ بند ہوا تھا، ہم نے فوری اقدامات کیے اور بحال کرایا، میں بھرپور کوشش کروں گا کہ مستقبل قریب میں انٹرنیٹ سروس بند نہ ہو۔سید امین الحق نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کے معاملے پر وزیراعظم سے بات ہوئی، جمعے سے ملک بھر میں ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش وزارت آئی ٹی کو اعتماد میں لیے بغیر تھی، پی ٹی اے2017 کے بعد منسٹری آف آئی ٹی کے انڈر میں نہیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، کوئی تیاری نہیں‘...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کے حوالے سے...
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...