لاہور ( این این آئی) پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023ء ٹورنامنٹ یکم سے 15 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔ایشیا کپ 2023ء کا باقاعدہ میزبان پاکستان ہے البتہ بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے کے بعد اس ٹورنامنٹ کے میزبان کے لئے سری لنکا مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگیا ہے، جسے بھارتی کرکٹ بورڈ کا مکمل تعاون حاصل دکھائی دیتا ہے۔اس تناظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ یو اے ای کی وہ اس لئے مخالفت کر رہے ہیں کہ وہاں کا سخت موسم کھلاڑیوں کی فٹنس پر اثر انداز ہوسکتا ہے، جو اس سال کے آخر میں بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ سے قبل نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کے بارش سے متاثرہ موسم کے پیش نظر اور گیٹ منی کو جواز بنا کر دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کی حمایت کرتا دکھائی دیتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ کے مقابلے یکم سے15 ستمبر تک ہونے کی توقع ہے۔ 13مقابلوں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان ، بھارت اور نیپال کو ایک گروپ میں رکھا گیا ہے، جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان دوسرے گروپ میں ہونگے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ اور عمان کرکٹ کے پنکج خلجی کے درمیان گفتگو کے بعد اس سلسلے میں اہم اعلان متوقع ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...