فواد چودھری کا مقدمات کی تفصیلات، حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

0
180

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ہائیکورٹ میں فواد چودھری نے اپنے وکیل ظفر اقبال منگن کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں حکومت کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمات درج کیے جانے کے خدشے کا اظہار کیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت فواد چودھری کے خلاف نامعلوم مقدمات بنا کر گرفتار کرنا چاہتی ہے، درخواست گزار نے اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کروا رکھی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرے اور نامعلوم مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔