مئی کو جناح ہائوس کے اندر اور باہر موجود 300سے زائد خواتین کی فہرست تیار

0
410

لاہور ( این این آئی) لاہور پولیس نے 9مئی کو جناح ہائوس کے اندر اور باہر موجود 300 سے زائد خواتین کی فہرست تیار کرلی اور ان کی جلد گرفتاریوں کا کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے 300سے زائد خواتین کی فہرست تیار کرلی، فہرست میں شامل خواتین جناح ہائوس کے اندر اور باہر موجود تھیں۔فہرست ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس ذرائع سے تیار کی گئی ہے اور پنجاب حکومت سے منظوری کے بعد گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔