اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ اقلیتی امور کے ماہر فرنینڈ ڈی ویرینس کی مقبوضہ جموں و کشمیر پر رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ جی 20 رکن ممالک کو اقوام متحدہ ماہر اقلیتی امور کے خدشات کو دیکھنا ہو گا، مذہبی آزادیوں سے متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہیں ،ایسی رپورٹس گمراہ کن پروپیگنڈے کو جنم دیتی ہیں،پاکستان کو دنیا میں بڑھتے نسلی امتیاز، اسلاموفوبیا اور سلب ہوتی مذہبی آزادیوں پر شدید تشویش ہے،غزہ اور فلسطین میں ہونے والے واقعات پر تشویش ہے،تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ ہے،پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کرتا رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہراہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پاک ایران سرحد پر ایرانی صدر ابراھیم رئیسی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ مند پشین سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا گیا ،پولان سے 100 میگاواٹ بجلی پاکستان کو فراہمی کابھی افتتاح کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سعودی وزیر خارجہ دو روز دورہ پاکستان پر اسلام آباد آئے ،پاکستان اور سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولیات کیلئے”روڈ ٹو مکہ”منصوبے پر دستخط کیے گئے،روڈ ٹو مکہ منصوبے کا مقصد عازمین حج کو سہوکیات فراہم کرنا ہیں،پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس کو اس منصوبے کے تحت سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا۔ ترجمان نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے مذہبی آزادی کے حوالے رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کو حقائق کے برعکس سمجھتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو غزہ اور فلسطین میں ہونے والے واقعات پر تشویش ہے، پاکستان نے گناہ فلسطینیوں پر جارحانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان یو این کے خصوصی نمائندے کے بیان کو خوش آمدید کرتا ہے، پاکستان اندرونی مسائل سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ اقلیتی امور کے ماہر فرنینڈ ڈی ویرینس کی مقبوضہ جموں و کشمیر پر رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہے ،جی 20 رکن ممالک کو اقوام متحدہ ماہر اقلیتی امور کے خدشات کو دیکھنا ہو گا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان مذہبی آزادیوں سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتا ہے،ایسی رپورٹس گمراہ کن پروپیگنڈے کو جنم دیتی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی آزادیوں، حقوق بشمول اقلیتی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو دنیا میں بڑھتے نسلی امتیاز، اسلاموفوبیا اور سلب ہوتی مذہبی آزادیوں پر شدید تشویش ہے۔ ترجمان نے کہاکہ تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کرتا رہے گا
مقبول خبریں
19 لوگوں کیلئے معافی کا اعلان بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میں 19 لوگوں کیلئے معافی کے اعلان کو کوئی...
وزیراعظم کاشمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جاری...
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا
کیپ ٹائون(این این آئی)جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ...
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ’ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف...
راولپنڈی(این این آئی)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع...
نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے
لاہور(این این آئی)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ایڈم ملن نے پاکستان سپر لیگ...