کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاہے کہ 9مئی کو جو بھیانک واقعات ہوئے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، اپیل ہے کہ اس غلط کام میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے کارروائی کی جائے ، سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد ملک کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ کسی اہم شخصیت کا پیغام لے کر کراچی سے خصوصی طور پر پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگا زمان پارک پہنچے تھے۔ تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے افواہوں کی سختی سے تردید اور ملاقات کی وضاحت کی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے ان افواہوں کی دوٹوک انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بلانے کا مقصد کیا تھا سمجھ میں نہیں آیا لیکن وہ عمران خان کے پاکس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گئے تھے۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ جب زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کر کے واپس آیا تو لوگوں نے پوچھا کوئی پیغام لائے تھے؟ اس وقت بھی کہا تھا کہ عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام نہیں لائے۔ اب بھی جو لوگ کہتے ہیں کہ میں عمران خان کے پاس کوئی پیغام لایا تھا تو وہ جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعے کے بعد کراچی اور لاہور چیمبرز کی مشترکہ پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں ان واقعات کی سخت مذمت اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ لاہور میں ہی طے ہوا کہ ایک ایک ممبر نے ایک ایک شخص سے ملنا ہے۔ ایک ممبر نے وزیراعظم شہباز شریف، ایک نے سابق صدر آصف زرداری جب کہ میں نے عمران خان سے ملاقات کرنا تھی اور میں معیشت کے معاملے پر عمران خان سے ملنے گیا تھا۔ عارف حبیب نے آصف زرداری سے ملاقات کی اور اس میں بھی ملکی معیشت پر بات چیت ہوئی تھی
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...