راولپنڈی(این این آئی)رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ایک بار پھر عمران خان کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈرشپ کو بھول گئے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی برانچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری نے کہاکہ میری والدہ کو ایک ہفتے میں تین بار گرفتار کیا گیا، عدالت نے میری والدہ کے لیے دوسرا ایم پی او آرڈرکالعدم قرار دیا۔ایمان مزاری نے کہا کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ گھروں کو اس طرح برباد نہ کرے۔چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے ہیں۔اس سے قبل بھی ایک ٹی وی پروگرام میں ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ افسوس ہوا عمران خان نے ان کی والدہ کی گرفتاری کے پانچ چھ دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور ان کا نام لیا۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...