پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث کل 1951 افراد کو گرفتار کیا گیا اور مظاہروں سے متعلق 100 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور ریجن سے 507، مردان ریجن سے 578، مالاکنڈ ریجن سے 317، کوہاٹ ریجن سے 224، بنوں ریجن سے 148، ڈی آئی خان ریجن سے 7 اور ہزارہ ریجن سے 170 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پشاور ریجن میں 22، مردان ریجن میں 10، مالاکنڈ ریجن میں 5 ، ہزارہ ڈویژن میں 24 ، بنوں ریجن میں 8 اور ڈی آئی خان ریجن میں 5 ایف آئی آرز درج ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث 50 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا جہاں پشاور سے 5 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مردان میں کیپٹن کرنل شیر خان اور دیگر فوجی مجسموں کی بیحرمتی کرنے والے 7 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...