سری نگر(این این آئی )مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا متنازع اجلاس منعقد کرکے قبضے کو قانونی قرار دلوانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔چین اور ترکیہ کے بعد سعودی عرب اور مصر نے بھی سری نگر آنے سے انکار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے ٹورازم سیکرٹری اروند سنگھ نے دہلی میں میڈیا کو گزشتہ روز بتایا کہ جی ٹوئنٹی ممالک میں سے چین، ترکیہ اور سعودی عرب نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر مدعو کیے گئے مصر نے بھی شرکت کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ سری نگر میں آج سے جی 20 ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس کے خلاف آج کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مکمل ہڑتال ہوگی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...