کوئٹہ (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت اولین ترجیح ہے،سیلاب کے دوران بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مدد اور ان کی بحالی یقینی بنائی،با صالاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی کے مواقع اور روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھونگا۔ پیر کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان سے پاکستان مسلم لیگ (ن )کی قیادت نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے آپ سب پارٹی رہنماؤں کو سلام۔ وزیر اعظم نے کہاکہ محترمہ مریم نواز صاحبہ، حمزہ شہباز اور پارٹی کی سینیئر قیادت کی طرف سے بلوچستان کے مسلم لیگی ارکان کیلئے نیک تمنائیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت اولین ترجیح ہے،اسی ایک ہفتے کے دوران یہ میرا بلوچستان کو دوسرا دورہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب کے دوران بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مدد اور ان کی بحالی یقینی بنائی۔ شہباز شریف نے کہاکہ با صالاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی کے مواقع اور روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھونگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہا ہوں۔ شہباز شریف نے کہاکہ سیلاب کے دوران مسلم لیگ ن کے بلوچستان کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب متاثرین کے دکھوں پر مرہم رکھنے پر مجھ سمیت پوری مرکزی قیادت آپ سب کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...