اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں صاف اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی ایندھن پر پاکستان کا انحصار کم کرنے کیلئے مؤثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مقامی الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے پیر کو ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ گرین ٹرانسپورٹ آلودگی کم کرنے اور پاکستان کو صاف بنانے میں مدد دے گی،گرین ٹرانسپورٹ سے کاربن کا اخراج، ماحولیاتی آلودگی اور ایندھن کا درآمدی بل کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے نئی ٹیکنالوجیز ضروری ہیں، کاروباری برادری صنعتی اپ گریڈیشن اور جدت پر توجہ مرکوز کرے ،جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجیز پاکستان میں نئی صنعتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوسکی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے ، ملکی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...