کراچی (این این آئی)ماضی کی مقبول اداکارہ، ماڈل و میزبان جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے کچھ ہی ہفتے قبل ایک معروف اداکارہ نے ان کے گھر آکر جھوٹ بولا کہ سعود پہلے سے شادی شدہ ہے اور انہوں نے پہلی بیوی کو امریکا میں رکھا ہوا ہے۔جویریہ اور سعود نے 2005 میں شادی کی تھی اور انہیں رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے تقریبا دو دہائیاں ہو چکی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد سرائیکی ہیں اور ان کا آبائی تعلق ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) سے ہے جب کہ ان کی والدہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھتی ہیں لیکن وہ بھارتی شہر جودھپور سے ہجرت کرکے آئے تھے۔جویریہ سعود کے مطابق ان کی اور سعود کی پہلی ملاقات کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں ہوئی تھی، جہاں سعود کی بڑی بہن سمیت ان کے دیگر رشتے دار بھی آئے ہوئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں دیکھتے ہی سعود کی بہن نے انہیں پسند کرلیا جب کہ تقریب میں سعود نے گلوکاری کی اور پورا وقت وہ انہیں گھورتے رہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سعود کی بہن نے ان سے موبائل نمبر لیا اور پھر تقریب ختم ہونے کے چند دن بعد سعود کے اہل خانہ رشتہ لے کر ان کی دادی کے ہاں پہنچ گئے، جس پر دادی نے انہیں والدین کے گھر جانے کا کہا۔جویریہ سعود کے مطابق رشتے کے لیے پہلے سعود ریمبو، شان اور ارباز خان سمیت متعدد اداکاروں کو ایک ساتھ لے کر آئے تھے جب کہ انہوں نے ہوشیاری کی کہ والدہ کے رشتے دار قوال مرحوم امجد صابری کو بھی ساتھ لے آئے۔انہوں نے بتایا کہ والدین نے رشتے سے انکار نہیں کیا لیکن سوچنے کے لیے وقت مانگا اور پھر تیسری بار سعود فوجی میجر کو ساتھ لے آئے اور والد کو بتایا کہ اس بار وہ پوچھنے نہیں آئے بلکہ ہاں سننے آئے ہیں، جس پر والد نے بھی رضامندی ظاہر کردی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...