تہران (این این آئی )ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے علی شمخانی کی جگہ علی اکبر احمدیان کو قومی سلامتی کونسل کا سربراہ مقرر کردیا۔ علی شمخانی کے استعفی کے چند گھنٹوں کے بعد ہی نئی تعیناتی کر دی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل علی شمخانی کو ان کے ایک قریبی ساتھی علی اکبری کے کیس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ علی اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ انہیں سابق صدر حسن روحانی کی طرف سے ملک کی اعلی ترین کونسلوں میں مقرر کیا جانے والا آخری فرد تصور کیا جارہا تھا۔انہوں نے 2013 میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ محمد خاتمی کے دور میں وزیر دفاع رہے۔ محمد خاتمی 1997 سے لے کر 2005 تک دو مرتبہ صدارت پر فائز رہے تھے۔جہاں تک کونسل کے نئے سیکرٹری احمدیان کا تعلق ہیوہ اس سے قبل 2006 سے پاسداران انقلاب کے سٹریٹجک مرکز کے سربراہ تھے۔ وہ نظام کی بہتری کی تشخیص کی کونسل کے ایک فعال رکن بھی رہے ہیں۔وہ 1997 سے 2000 تک انقلابی گارڈز کے نیوی کمانڈر رہے ہیں۔ وہ 2000 اور 2006 کے درمیان انقلابی گارڈز کے جوائنٹ سٹاف کے سربراہ کے عہدہ پر بھی فائز رہیہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...