کراچی (این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار علی ظفر نے میوزک انڈسٹری میں 20 برس مکمل ہونے پر اپنے ہی گانے ‘چل دل میرے’ کا نیا ورڑن پیش کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی میوزک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے 2 دہائیوں پر محیط میوزک کیریئر کو یاد کرتے ہوئے طویل پوسٹ شیئر کی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی پہلی البم ‘حقہ پانی’ کا سب سے مقبول ہونے والا گانا چل دل میرے کا لو فائی ورڑن بھی جاری کیا ہے جس کی ویڈیو میں ان کی زندگی کے یادگار لمحات اور یاد گار میوزک ویڈیوز کو ایک جگہ اکھٹا کیا گیا ہے۔گزشتہ شب شیئر کی گئی میوزک ویڈیو میں ان کا ‘اے آئی’ سے تیار کردہ اوتار اسکرین پر نظر آتا ہے جو ایک بڑے پردے پر اپنی ماضی کی یادوں پر مبنی ایک فلم دیکھ رہا ہے۔علی ظفر نے طویل پوسٹ میں ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اپنی سالگرہ کا جشن نہ منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ میرے الفاظ میرے دکھ کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ تاہم ‘چل دل میرے’ میرے دل سے قریب تر ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...