اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کیدوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے ہیں کہ نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے۔سپریم کورٹ میں نیب ملزم ندیم حمید شیخ کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کی نیب درخواست پرسماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزم کیاکاؤنٹس میں کتنی رقم ہے جو منجمد کرنی ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 48 ہزار 674 روپے کے بینک اکاونٹ کا فریزنگ آرڈر درکار ہے۔نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے؟ نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے، نیب صرف 48 ہزار روپے کے پیچھے پڑا ہے،48 کروڑہوتے تو بات بھی تھی۔ دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ نیب فیئر نہیں ہے، نیب کو ایسی درخواست دائر نہیں کرنی چاہیے تھی۔عدالت کے اظہاربرہمی کے بعد نیب نے درخواست واپس لے لی جس پر سیم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...