اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر فروغ نسیم نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے دعوے کو مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے پہلے کابینہ کا سہارا لیا اور اب اپنے دور کے وزیرِ قانون فروغ نسیم پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیرِ قانون کے مشورے سے جرمانے کے پیسے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ایڈجسٹ کیے گئے اس حوالے سے سابق وزیرِ قانون فروغ نسیم نے عمران خان کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی مشورہ عمران خان کو نہیں دیا تھا اور اْس کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں یہ معاہدہ شامل ہی نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ وزرات قانون کی جانب سے ایسی کوئی سمری بھیجی ہی نہیں گئی تھی، نہ ہی عمران خان کو میری وزارت نے مشورہ دیا کہ اگر 190 ملین پاؤنڈز پاکستان نے نہ لیے تو یہ برطانیہ میں رہ جائیں گے۔فروغ نسیم نے کہاکہ عمران خان نے خود 190 ملین پاؤنڈزسپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا، وزارت قانون نے اس حوالے سے انہیں کوئی مشورہ نہیں دیا اور اس حوالے سے سارے حقائق ریکارڈ پر موجود ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...