لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ آج کے دور میں فلم کی تشہیر اور ریلیز کے تقاضے مکمل بدل چکے ہیں ،فلموں کو مختلف ممالک میں ریلیز کرنے کا نیا رجحان آیا ہے جس کے لئے ہمیں بھرپو رمنصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ پاکستان میں فلموں کی نمائش کے حوالے سے مارکیٹ بہت چھوٹی ہے ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں بننے والی فلمیں دنیا کے مختلف ممالک میں پیش کی گئی ہیں جس سے انہیں مثبت نتائج ملے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چین ، ایران اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلم سازی شروع کرنی چاہیے جس سے ہمیں بڑ ی مارکیٹ میسر آئے گی اور ہماری انڈسٹری کو معاشی طور پر تقویت ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام دوست ممالک کے ساتھ اس حوالے سے جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...