لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار راشد محمود کا سرکاری طور پر علاج معالجہ کرانے کا اعلان کر دیا ۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے وزارت اطلاعات کو سینئر اداکار راشد محمود کا سرکاری خرچ پر علاج معالجہ کرانے کی ہدایت کردی ۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ راشد محمود ہمارے سینئر اداکار اور اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیںرکھی جائے گی ۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب علی نواز ملک نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد راشد محمود کا علاج ترجیحی بنیادوں پر کروایا جائے گا۔فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجہ کی ذمہ داری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔یاد رہے کہ سینئر اداکار راشد محمود نے اپنی بیماری کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی ۔اپنے پیغام میں راشد محمود نے وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر اطلاعات سے سرکاری خرچ پر علاج کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...