ہم مستحکم جمہوریت منصف عدلیہ باوقار پارلیمنٹ پر یقین رکھتے ہیں ، سردار عتیق

0
193

مظفرآباد(این این آئی) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 09مئی کے واقعات انتہائی افسوس ناک قابل مزمت ہیں کچھ لوگوں نے ناقابل معافی جرم کیا ہے ان حالات کی زمہ دار ی تمام سٹیک ہولڈرز پر ہے،مختلف اوقات میں کیے گئے غلط فیصلوں کے باعث پاکستان میں یہ حالات پید اہوئے یہ آناً فاناً نہیں ہوا بلکہ کچھ سٹیک ہولڈرز کی لاپروائی،کچھ کی غفلت اور احساس زمہ داری محسوس نہ کرنے کے باعث ہوا اب مسئلہ کو حل کرنے کے لیے تما م سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاہم مستحکم جمہوریت منصف عدلیہ باوقار پارلیمنٹ پر یقین رکھتے ہیں لیکن عدلیہ،معیشت،پارلیمنٹ،جمہوریت دفاع کا متبادل نہیں ہو سکتے دفاع کو مضبوط کر کے ہی یہ سب ادارے بچائے جا سکتے ہیں،مسلح افواج پاکستان ملک کی بقا اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہیں فوج جتنی طاقت ور ہوگئی ملک اتنا طاقت ور ہوگا کمزور فوج کے باعث لیبا،عراق،شام سمیت کئی ممالک اپنی حکومتیں معیشت نہیں بچا سکے ہمارا دشمن مسلح افواج کو ہی پاکستان سمجھتا ہے ہم نے 90میں ملٹری ڈیموکریسی کی بات کی تو ہمارامذاق اڑایا گیا ہم لوگوں کو ملٹری ڈیموکریسی کی سمجھ آرہی ہے کسی بھی شعبہ کے بارے میں سوشل میڈیا پر کوئی تنقید نہیں لیکن ایک منظم منصوبہ کے تحت فوج پر سوشل میڈیا کی ذریعے تنقید کی جاتی ہے،وزارت خارجہ پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہندوستان کو بے نقاب کیا جی 20کانفرنس میں شرکت نہ کرنے والے ممالک چائنہ،سعودیہ عرب،ترکی،مصر کا شکریہ ادا رکرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلحکومت مظفرآباد میں بدھ کے روز آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اعظیم الشان اظہار یکجہتی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں ریلی کی ابتداء غازی آباد سے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مزار سے کیا گیا ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں اور بڑی تعداد میں موٹر سائیکل و دیگر ویکلز شامل تھیں۔ریلی کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا ریلی کے شرکا ء پاک فوج زندہ باد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر الحاق پاکستان اور مسلم کانفرنس کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا شرکاء ریلی میں اکثریت نوجوانوں کی تھی نوجوان بڑے پرجوش تھے اور ریلی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر،مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان اور سردار عتیق احمد خان کے پوٹریٹ آویزاں کیے گئے تھے