گوجرانوالہ (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا یوم تکریم شہداء کے سلسلے میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گوجر خان میں کیپٹن راجہ محمد سرور شہید(نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی ۔راجہ پرویز اشرف نے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سوار محمد حسین شہید(نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ انہوںنے کہاکہ 9 مئی کے افسوسناک واقعات کو تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ آج ہماری آزاد ماحول میں زندگی بسر کرنے کے پیچھے لاکھ شہداء کی قربانیاں شامل ہیں۔ راجہ پر ویزاشرف نے کہاکہ پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، 9 مئی کے واقعات کے پیچھے مذموم مقاصد تھے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...