اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے شہدا کی قدر کرتی ہے اور وہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار 20 مئی کو ٹانک جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے نائیک محمد عتیق اور رجب علی کے ورثا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے 20 مئی کو گلاب پوسٹ بلوچستان میں شہید ہونے والے سپاہی مدثر حمید اور عبد القدیر کے لواحقین سے بھی بات کی۔ انہوں نے 20 مئی کو زرغون بلوچستان میں شہید ہونے والے سپاہی ظہیر احمد کے خاندان سے بھی رابطہ کیا اور شہدا کی وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کی قدر کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ صدر مملکت نے شہدا کے جذبہ حب الوطنی اور فرض سے لگن کو بھی سراہا۔ صدر مملکت نے شہدا کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...