ممبئی ( این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے اپنے حامی افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیتے ہوئے 3میچوں پر مشتمل سیریز کے انعقاد کو مشکل قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ نے افغانستان کے ساتھ شیڈول 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کو بزی شیڈول کی وجہ سے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (7سے 12جون) اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 12جولائی سے 13اگست تک شیڈول ہے۔قبل ازیں دونوں بورڈز نے منصوبہ بنایا تھا کہ 20سے 30جون کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے، جس کے بعد بھارتی ٹیم جولائی کے ابتدا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کرے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے انکار کی دوسری وجہ ڈزنی اسٹار کے ساتھ براڈ کاسٹ معاہدہ ختم ہونا اور نیا ٹینڈر سامنے آنا ہے۔دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر میر وائس اشرف، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اراکین اور سری لنکن بورڈز کے اعلی حکام ایشیاکپ کے میزبان اور شیڈول کے اعلان کے علاوہ آئی پی ایل فائنل کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ دونوں سربراہان سیریز کو یقینی بنانے کیلئے بات چیت آگے بڑھا سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...