اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لیئے جدوجہد کی معمار ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس پر کہاکہ پارٹی قیادت و کارکنان نے جمہوریت اور مضبوط پاکستان کی خاطر آمروں اور ان کی باقیات کا مقابلہ کیا،قیادت و کارکنان نے مختلف ہتھکنڈوں، تشدد، قید و شہادتوں کا جرئت سے سامنا کیا،پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لیئے جدوجہد کی معمار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی بھی علمبردار ہے۔انہوںنے کہاکہ پی پی پی عوام کی مرضی کے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لیئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بطور جانشین ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،یہ مشن پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ مل کر اور پورے عزم و استقلال کے ساتھ آگے بڑھائیں گے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...