وزیراعظم سے گور نر سندھ کی ملاقات ،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو

0
156

کراچی (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کا وفاقی حکومت کے سندھ بالخصوص کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی