اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی نگران حکومت سے 470 ارب روپے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے 470 ارب روپے کہاں پرخرچ کیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کے دورہ پشاور کے موقع پر پی ڈی ایم قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی، آفتاب شیرپاؤ، غلام احمد بلور اور ایمل ولی موجود تھے۔صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم قیادت نے وزیراعظم اور معاشی ٹیم کو بریفنگ دی اور پی ڈی ایم قیادت نے وزیراعظم کو بتایا کہ صوبے کے پاس تنخواہوں کے لیے فنڈز نہیں ہے جب کہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے وزیراعظم کو صوبے کی معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔اسی طرح پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے معاشی ٹیم کے سامنے چار مطالبات رکھے جن میں اے جی این قاضی فارمولے کے تحت صوبے 918 ارب روپے کی بات کی گئی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا حصہ، ضم اضلاع کے لیے بقایا رقم کا بھی مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے پی ڈی ایم قیادت اور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بجلی، خالص منافع اور این ایف سی کے بقایاجات کی ادائیگی کی جائے گی، عبوری بجٹ کے لیے قابل تقسیم محاصل میں جو حصہ بنتا ہے وہ فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو 470 ارب روپے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے 470 ارب روپے کہاں پرخرچ کیے ؟
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...