آئندہ مالی سال کا بجٹ 9جون کو پیش کیا جائے گا

0
222

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 9جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024-23 کے بجٹ کے سلسلے میں سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2جون کو طلب کیا گیا ہے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے جس میں نئے مالی سال کے لیے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی،دونوں اجلاسوں میں صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے، اس دوران نئے بجٹ کے لیے قومی ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائیگا۔وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں700ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں تاہم وزیر اعظم وفاقی ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب روپے تک بڑھا سکتے ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 14ہزار 600ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے اور بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کمیٹیاں ھی قائم کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ آئندہ سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3فیصد سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے جب کہ موجودہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 0.29فیصد ہے۔