لاہور( این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا ،معاونخصوصی شزا فاطمہ خواجہ ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد اوررکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر نے الگ الگ ملاقات کی ۔وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئندہ بجٹ پر پیشرفت، عوامی ریلیف اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقداماے یقینی بنا رہے ہیں،ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے،مشکلات کے باوجود معاشی ٹیم نے معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا،تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو یکسان ترقی کے مواقع اور باوقار روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،نوجوانوں کو تعلیم و ہنر کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے،حال ہی میں کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کے افتتاح پر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیتے دیکھ کر دلی مسرت ہوئی،ہمارا مقصد نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں میں اپنی توانائیوں کے بھرپور استعمال کے مواقع فراہم کرکے انہیں منفی پراپیگنڈے کے اثرات سے بچانا ہے۔معاون خصوصی شزا فاطمہ خواجہ نے وزیر اعظم کو یوتھ پروگرام پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس شروع کئے گئے یوتھ پروگرام کے تحت 60 ہزار نوجوانوں کو مختلف ہنر کی پیشہ ورانہ تربیت دی جا چکی جبکہ 40 ہزار نوجوانوں کی مفت تربیت کا پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے،مجموعی طور پر کاروبار اور زراعت کیلئے نوجوانوں کو آسان شرائط پر 13.5 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ آئندہ چند ماہ میں 16.5 ارب روپے کے مزید قرضے فراہم کئے جائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام پر پیش رفت کو سراہا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض اور رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر نے ملاقات کی ۔ جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...