اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاست پہ حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے، مذاکرات نہیں کئے جاتے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان صاحب یہ مذاکرات کی نہیں این آر آو کی اپیل ہے ۔انہوںنے کہاکہ 60 ارب کا ڈھاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور اے مزاکرات نہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جی ایچ کیو، قومی عمارات ، فخر کی علامات پر حملے کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے ، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں سے مذاکرات کرنا شہدا کی بے حرمتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایمبولسنز، ہسپتال، سکول، جلانے،ملک میں فساد، توڑپھوڑ اور انتشار پھیلا کر، نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر انڈیل کر، اب کہتے ہو کہ مذاکرات کرنے ہیں؟ ۔انہوںنے کہاکہ قوم، وطن اور شہداء کے مجرموں، دہشت گردوں کے سرغنہ سے مذاکرات نہیں ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے ؟ ،جہازوں میں بھر کر اور لوگوں کو پٹے پہنا پہنا کر پی ٹی آئی بنی تھی ،جو جماعتیں سیاسی نہیں ہوتیں، وہ اسی طرح بکھر جاتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز سمیت پوری قیادت نے سینکڑوں دن جیلوں اور عقوبت خانوں میں گزارے، جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا لیکن ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے سرخرو فرمایا۔انہوںنے کہاکہ تم نے معیشت پر مذاکرات نہ کئے اب کیوں؟ ،تم نے کشمیر، سکیورٹی جیسے قومی امور پر بات چیت نہ کی اب کیوں ؟،تم کورونا کے مسئلے پر مل کر نہ بیٹھے اب کیوں؟،تم نے فیٹیف کے مسئلے پر مزاکرات نہ کئے اب کیوں؟۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں آگ لگانے، انتشار پھیلانے، ذہنوں میں نفرت کی آگ بھر کر مسلح جتھے بنانے والے سے بات چیت نہیں ہو سکتی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...