گوجرانوالہ (این این آئی)وزیراعظم کے کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،بہت جلد مشکل حالات سے نکل کر اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ 9 مئی ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاک آرمی پوری قوم کی حفاظت کی ضامن جس کے جوان شہادتیں دے کر ہماری حفاظت کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنے کی کسی کی جرات نہیں تھی لیکن ایک بدبخت جماعت کے کارندے ان اداروں پر حملہ آور ہوئے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان کے دشمنوں کا خواب تھا کہ پاکستان کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جائے جو پی ٹی آئی نے پورا کر دکھایا۔ انہوںنے کہاکہ ان بدبختوں نے ناقابل معافی جرائم کا ارتکاب کیا۔ انہوںنے کہاکہ 2018 میں ہنستا بستا اور خوشحال پاکستان چھوڑ کر گئے تھے جو انہوں نے چار سال میں تہس نہس کر دیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے ملک کی مٹی سے غداری کی جس مٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں ہم اپنا سر بڑے فخر سے بلند کر کے چلتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ملک ستائیس رمضان المبارک کی شب کو معرض وجود میں آیا اور انشائ اللہ اس ملک نے تا قیامت قائم رہنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری قیادت نیبڑی بہادری سے جیلیں برداشت کیں مریم نواز صاحبہ سزائے موت والی چکی میں قید رہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والے جب جیلوں میں گئے تو باہر نکالو باہر نکالو کا راگ الاپنے لگے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور عمران اب اکٹھے نہیں چل سکتے اس کے کرتوت سامنے آ چکے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا سیاہ دور اب ختم ہوچکا اور اس کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...