اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی رجب طیب اردگان کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارکباد

0
165

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عوامی جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو صدارتی الیکشن دوبارہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رجب طیب اردگان کی جیت ان کی قیادت پر ترکیہ کے عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے اور پاکستان کی پارلیمان اور عوام کے لیے باعث افتخار ہے،رجب طیب اردگان کی سربراہی میں پاکستان اور ترکیہ کے پہلے سے موجود خوشگوار تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عوامی جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رحب طیب اردگان کی جیت ان کی قیادت پر ترکیہ کی عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ پہلے کی طرح مزید ترقی اور خوشحالی کے منازل طے کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ، دوستانہ، بھائی چارے پر مبنی کثرالجہتی تعلقات موجود ہیں، پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب کی مانند ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں،پاکستان کی پارلیمان اور عوام کے ترکیہ کی عوام اور پارلیمان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صدر اردگان نے تمام علاقائی اور عالمی سطح پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے،رجب طیب اردگان کی جیت پاکستان کی پارلیمان اور عوام کے لیے باعث افتخار ہے،رجب طیب اردگان کی سربراہی میں پاکستان اور ترکیہ کے پہلے سے موجود خوشگوار تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔