مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی ۔ ادھر زمزم کمپنی نے زمزم الیکٹرانک پلیٹ فارم کا آغاز کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پلیٹ فارم کا مقصد تکنیکی نظام اور تربیت یافتہ انسانی کیڈرز کے ذریعے اعلی ترین معیار کے مطابق تیار زمزم کے پانی کی بوتلیں بغیر کسی رکاوٹ کے عازمین کی رہائش گاہوں تک پہنچانا ہے۔زمزم کمپنی میں سیزنل ورک کے ڈپٹی جنرل سپروائزر ریان نے کہا کہ زمزم پلیٹ فارم کے ذریعے تمام حاجیوں کی رہائش گاہوں کی رجسٹریشن اور ان کا ڈیٹا مکمل کیا جائے گا ۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ الیکٹرانک ٹریک اور مرکزی حج پلیٹ فارم کا ڈیٹا ایک جیسا ہو۔ وزارت حج و عمرہ کی طرف سے رہائش گاہوں کو الیکٹرانک طریقے سے نمبر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ حج سیزن کا آفیشل پلیٹ فارم ہیجو حجاج کے گھروں تک آب زم زم کی ترسیل کو یقینی بنائے گا۔ اس میں اعداد و شمار کو دیکھا جائے گا اور کام کی رفتار کو بہتر بنایا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم انٹرنیٹ کے ساتھ اور اس کے بغیر بھی کام کرتا ہے جس کا مقصد بغیر کسی تاخیر یا خلل کے کام جاری رکھنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زمزم کے پلیٹ فارم پر کام کئی مراحل سے گزرتا ہے۔ ان مراحل کا پلیٹ فارم پر رجسٹریشن سے شروع ہوتا ہے۔ کنٹرول سنٹر سے گزرنا، پروسیسنگ اور نقل و حمل، حجاج کرام کے سپروائزر اور گاڑی کے ڈرائیور کے درمیان ہم آہنگی پیدا اور نقل و حمل کے محفوظ ذریعہ سے پانی کی ترسیل اور دیگر مراحل شامل ہیں۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 239 کے تحت حاصل اختیار کے...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 239 کے تحت حاصل اختیار کے مطابق انتخابی رولز میں...
نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں حکومتی اجازت سے باہر گئے، واپسی...
کراچی (این این آئی)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں ،حکومت کی...
بلاول بھٹو نے انتخابات میں امیدوار نامزد کرنے کے لئے 5 پارلیمانی بورڈ تشکیل...
لاہور( این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار نامزد کرنے...
سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی فراخ دلانہ مدد کی...
لاہور( این این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سعودی عرب کے 93 قومی دن پر سعودی...
نواز شریف کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی، سیدھا جیل جانا ہوگا،نعیم پنجوتھا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ قانونی طور پر...