مدینہ منورہ(این این آئی)سرکاری حج سکیم کے تحت پاکستان سے جانے والے عازمین نے مدینہ منورہ میں آٹھ روزہ قیام کے بعد بذریعہ سڑک مکہ مکرمہ کا سفر شروع کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ میں پاکستانی حج مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرکاری سکیم کے تحت 21 مئی کو تین پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے والے عازمین نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی طرف سفر شروع کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ مشن سرکاری حج سکیم کے عازمین کی مدد اور رہنمائی کے لیے فعال ہے، عازمین کرام سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مدد کے لیے مشن کی ٹول فری ہیلپ لائن 8001166622 پر کال کرسکتے ہیں۔ مزید برآں مکہ مکرمہ کے لیے 025500426،جدہ 026670980 اور مدینہ منورہ کے لیے 048250789 اور 048250782 پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔امسال مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 200 عازمین حج کی روانگی متوقع ہے جن میں سے 81230 سرکاری اور باقی پرائیویٹ حج سکیم کے تحت روانہ ہوں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...