لاہو ر( این این آئی) ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے، کوٹری میں گھر کی دیوار گرنے سے 3اور قلعہ سیف اللہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش گرمی سے مرجھائے چہروں پر رونق لے آئی، شہر اور گردونواح میں رم جھم نے موسم خوشگوار کر دیا۔گلبرگ، ڈیفنس، وحدت روڈ، اچھرہ اور کوٹ لکھپت میں بارش نے جل تھل ایک کر دیا، ماڈل ٹائون ، ٹان شپ مغل پورہ اور ہربنس پورہ میں بھی بجلی کڑکی، بادل برسے اور آسمان سے ہوا کے دوش پر موتی زمین پر اترے تو ڈالی ڈالی جھوم اٹھی، درخت اور پودے غسل کے بعد نکھر سے گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں نے بارش کے بعد سکھ کا سانس لیا۔اسلام آباد میں بھی صبح سویرے بارش نے جل تھل ایک کر دیا، بھلوال میں آندھی سے بلدیہ دفتر کے سامنے درخت گرگیا، جس سے سڑک بند ہوگئی۔ادھر سکھر، شکارپور اور لودھراں میں بھی بادل برسے ہیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، مسلم باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بچے جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔دوسری جانب حیدرآباد، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔کوٹری میں دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے، کوٹری میں پڑنے والے اولوں کا سائز ٹینس بال سے بڑا تھا۔آندھی کے باعث سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے گرگئے جس کے باعث شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ژالہ باری کے باعث گاڑیوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...