لاہور ( این این اائی) ایشیا کپ 2023کے حوالے سے بھارت کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا موقف ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہ پاکستان آئے گی نہ امارات میں ایشیا کپ کھیلے گی۔ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کے چند ممبرز کی بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات نے صورتحال تبدیل کردی جس کے بعد سری لنکا بھی ‘مختصر نوٹس پر ایشیا کپ 2023 کی مکمل میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعوی کیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...