اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر فوجی عدالتوں میں شہریوں کے خلاف مقدمات چلیں گے تو جمہوریت تو ختم ہو گئی۔پاکستان تحریک ِانصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی میڈیاکوانٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکٹ ایبلز کی ضرورت نہیں، ہمارا سب سے بڑا ووٹ بینک ہے، جب ووٹ بینک اتنا ہو تو لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، ووٹ بینک تو پی ڈی ایم کا گرا ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے تو 300 سے زائد افراد کو ٹکٹ دئیے ہیں، باقی تو چھپے ہوئے ہیں، مذاکرات تو چلتے رہے ہیں تاہم دوسری جانب سے کوئی رسپانس نہیں ہے، مذاکرات وہ چاہتے ہیں جو کوئی حل چاہتے ہیں، حل الیکشن ہیں، وہ یہ نہیں چاہتے، اس سے بھاگ رہے ہیں، الیکشن پاکستان کی ضرورت ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہو رہا ہے اور تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، سب پی ٹی آئی سے ڈرے ہوئے ہیں، آئین اور قانون ہمیں پْر امن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کے 23 ہزار کارکنوں کی فہرست بنائی، 10 ہزار گرفتار ہو چکے، ہمارے اپنے لوگوں نے یہ بتایا ہے، یہ مکمل فاشزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیلوں کو گرفتار کارکنوں سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا، کئی کارکنوں کے خلاف تو ایف آئی آر بھی درج نہیں، نامعلوم کی فہرست میں ڈالا ہوا ہے، یہ منصوبہ بندی سے پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہ رہے ہیں، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ججوں کے فیصلوں پر عمل نہیں ہو رہا، وہ ضمانت دیتے ہیں، حکومت پھر پکڑ لیتی ہے، سپریم کورٹ کے 14 مئی کے حکم کے باوجود انتخابات نہیں ہوئے، ملک طاقت کے زور پر چل رہا ہے، ان کا پی ٹی آئی کو ختم کر کے نواز شریف کو بحال کروانا مقصد ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنے چاہئیں، افغانستان کی خواتین خود اپنے حقوق لے لیں گی، ہمیں ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ہمیں اپنے فیصلے قومی مفاد میں کرنے چاہئیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...