اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، میری جان کو خطرہ ہے ،موت اور حیات کی کشمکش میں ہوں، القادر ٹرسٹ کیس میں جھوٹی گواہی نہیں دے سکتا، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان صورتحال کا نوٹس لیں ۔ اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمدنے کہاکہ لوگ آسمان کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں،آپ نے بھی فیصلے نہ لئے تو ملک تباہ ہو جائیگا۔ سابق وزیر نے کہاکہ ریاست اور سیاست کو گندا کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 3 آدمیوں کو میری زندگی کے خاتمے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے،موت اور حیات کی کشمکش میں ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں القادر ٹرسٹ کے ایجنڈے کے وقت موجود نہیں تھا۔ سابق وزیر نے کہاکہ مجھ پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہو تو میں پیش ہونے کو تیار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس کو بتانا چاہتا ہوں دھرتی پر ظلم ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان تمام صورتحال کا نوٹس لیں۔ انہوںنے کہاکہ میرا جینا حرام اور مشکل کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ میری شہزاد اکبر سے کبھی نہیں بنی،شہزاد اکبر کے ایجنڈے میں کبھی نہیں بیٹھا۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹی گواہی دینے بہتر ہے موت کو ترجیح دوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ہمارے گھروں میں توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...