لاہور( این این آئی) چین نے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی غیر معمولی معاونت کے بعد انڈسٹری کی ترقی میںبھی اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیشرفت شروع کر دی ہے اور آنے والے دنوںمیں اس میں تیزی لائی جائے گی ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دوست ملک نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے تناظر میں پاکستان کی استعداد بڑھانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے اب انڈسٹری کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراس کے لئے اپنے نجی شعبوںکو متحرک کیا جارہا ہے۔ منصوبہ بندی کے تحت چین کی انڈسٹری کاپاکستان منتقلی بھی شامل ہے جس سے نہ صرف پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ٹیکنالوجی کا حصول بھی میسر آئے گا ۔ ذرائع کے مطابق مختلف چینی کمپنیوں نے ہوم ورک کے بعدپاکستان میں کام بھی شروع کررکھا ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔ دو روز قبل چین کی دو کمپنیوں نے پاکستان میں موبائل مینو فیکچرنگ کیلئے فیصل آبادمیں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...