امریکی گلوکارہ کی”کاون” کی آزادی کے سفر پر مبنی دستاویزی فلم

0
379

نیویارک (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ شیر، اسمتھسونین چینل کے تعاون سے دنیا کے تنہا ترین ہاتھی ‘کاون’ کے محفوظ پناہ گاہ میں منتقلی کے حوالے سے دستاویزی فلم پر کام کر رہی ہیں۔اسلام آباد کے مرغزار چڑیاگھر کے ہاتھی کاون کی محفوظ ترین بناہ گاہ میں منتقلی کے لیے گلوکارہ شیر کی تنظیم ”فری دی وائلڈ” پیش پیش رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاون کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل گلوکارہ شیر نے اسلام آباد میں کاون کے ساتھ کچھ وقت گزارا، ساتھ ہی کاون کی آزادی کے سفر پر مبنی دستاویزی فلم کی شوٹنگ بھی کی۔اسمتھسونین چینل کے بیان کے مطابق گلوکارہ شیر کا کہنا تھا کہ مجھے بذریعہ ٹوئٹر لوگوں سے کاون کے بارے میں پتہ چلا، شیر کا کہنا ہے کہ میں نے سوچا کہ کیسے اسے ٹھیک کر سکتی ہوں؟ کیسے اس ہاتھی کو بچا سکتی ہیں جو ہزاروں میل دور کئی سالوں سے قید میں ہے۔شیر کہتی ہیں یہ فری دی وائلڈ کی پہلی امداد ہے جس پر انھیں فخر ہے۔واضح رہے