پرویز الٰہی کا کیس پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے،رانا ثنااللہ

0
442

اسلام آباد (این این آئی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کا کیس محض تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویز الٰہی نے ٹھیکوں میں 10 فیصد کا کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کروا کے اربوں روپے بے رحم طریقے سے کمائے ، جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کردیے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کا کیس محض تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے۔