اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کو بڑا دھچکا لگا اور اس کی شرح نمو انتہائی کم رہی جو 5 فیصد کے ہدف کی بجائے صرف 0.29 فیصد رہی۔تفصیلات کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریاں، روس یوکرین جنگ، سیاسی عدم استحکام اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری، رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی تباہی میں ان عوامل کا سب سے بڑا ہاتھ رہا۔پاکستان کی صنعتی ترقی کو ریورس گیئر لگ گیا، خدمات کا شعبہ جس کا مجموعی جی ڈی پی میں آدھے سے زیادہ حصہ ہوتا ہے، 5.1 فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف 0.86 فیصد ترقی کر سکا۔اسی کے ساتھ بڑی صنعتوں سمیت ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈکی گروتھ بھی منفی رہی۔کاروباری برادری کے مطابق سیاسی استحکام اور شرح سود میں کمی سے معیشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدر ی کے باعث رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 341 ارب 50 کروڑ ڈالر رہے گا جو گزشتہ مالی سال375 ارب ڈالر تھا۔رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن جو گزشتہ مالی سال1766 ڈالر تھی وہ 198ڈالر کمی سے 1568ڈالر پر آگئی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...