ریڈیو پاکستان کی عمارت سے آلات چوری کرنے والا ملزم پولیس کے حوالے

0
597

پشاور(این این آئی)ریڈیو پاکستان کی عمارت سے آلات چوری کرنے والا ملزم پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔اے ٹی سی میں 9 اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ریڈیو پاکستان کی عمارت سے آلات چوری کرنے والے ملزم کو پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانا شرقی پولیس کے حوالے کردیا گیا پولیس کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز چارسدہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے ریڈیو پاکستان کے آلات بھی برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزم کی ریڈیو پاکستان کے آلات چوری کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔