اسلام آباد (این این آئی)گوادر پورٹ کی ترقی اور کامیابی پاکستان کے معاشی منظر نامے کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، اس سے نئے مواقع کے دروازے کھلیں گے اور تجارت، سرمایہ کاری اور ملازمتوں میں اضافے کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو گا ، پاکستان گوادر پورٹ اور اس سے منسلک اقتصادی زونز کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایک نئی پیشرفت میں گوادر بندرگاہ نے گزشتہ ہفتے چین کو اپنی پہلی براہ راست برآمد شروع کرکے ایک اہم کارنامہ انجام دیا۔ فارما سیوٹیکل خام مال سے لدے پانچ کنٹینرز گوادر فری زون سے چینی ساحلی شہر تیانجن کے راستے روانہ ہوئے اور جون میں چین پہنچیں گے۔ آنے والے مہینوں میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔ یہ شاندار کامیابی گوادر کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے اور خطے کیلئے ایک تاریخی موڑ ہے۔ گوادر پورٹ، جو کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا ایک اہم محرک ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ( بی آر آئی ) کے دائرہ کار میں ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔گوادر پرو کے مطابق سی پیک کے اندر گوادر پورٹ کی تزویراتی اہمیت، بی آر آئی کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ جیسے ہی بی آر آئی نے اپنے وجود کی ایک دہائی مکمل کر لی ہے، گوادر پورٹ آپریشنل ہونا شروع کر کے اپنی نئی بلندیوں کو استوار کر رہا ہے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نئی تحریک پیدا کر رہا ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...