بیروت (این این آئی)ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے تہران میں قتل کے بعد ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف ممکنہ کارروائی پر اسرائیلی فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سیکیورٹی اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کیبعد ممکنہ ایرانی ردعمل کے پیش نظر وادی گولان اور شمالی محاذ میں لبنان کی سرحد سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔دریں اثنا لبنانی میڈیا نے کل سوموار کے روز بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے بیروت اور صیدا کی فضائوں اور ساحلی علاقوں میں نچلی پروازوں کے ساتھ اڑتے دیکھے گئے ہیں۔لبنانی شہریوں نے ٹویٹر پلیٹ فارم پر کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے صبح سویرے سے شام تک کم اونچائی پر بیروت کے فضا میں پرواز کر تے رہے ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے بعض مقامات پر فرضی حملے بھی کیے ہیں۔اسرائیلی انٹلی جنس کے وزیر ایلی کوہن نے کہا کہ ہے وہ نہیں جانتے کہ کس نے فخری زادہ کو قتل کیا۔ تاہم اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران مقتول سائنسدان کو اتنی اہمیت کیوں دیتا ہے
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...